نئی دہلی، 25مارچ(ایس او نیوز؍آئی این ایس انڈیا)الیکشن کمیشن نے تامل ناڈو میں آر کے نگر اسمبلی ضمنی انتخابات سے پہلے ڈی ایم کی طرف سے شکایت کرنے کے بعد چنئی کے پولیس کمشنر ایس جارج کو ٹرانسفر کرنے کا حکم دیا ہے۔الیکشن کمیشن کے ذرائع نے بتایا کہ کل رات کو جارج کی ٹرانسفرکا حکم جاری کیا گیا۔انہوں نے بتایا کہ کرن سنگھ کو شہر کا نیا پولیس سربراہ مقرر کیا گیا ہے۔انتخابات باڈی نے تمل ناڈو کی حکومت سے جارج کی جگہ مقرر کیے جانے والے پولیس کمشنر کو منتخب کرنے کے لئے حکام کے ایک پینل کی مانگ کی تھی۔آر کے نگر اسمبلی حلقہ میں ضمنی انتخابات 12اپریل کو ہونے والا ہے۔